印尼語 - Bahasa Indonesia | 印度語 - हिन्दी | 尼泊爾語 - नेपाली | 旁遮普語 - ਪੰਜਾਬੀ |
他加祿語 - Tagalog | 泰語 - ไทย | 烏爾都語 - اُردُو | 越南語 - Tiếng Việt |
متنوع نسل کے لوگوں کو زبان اور ثقافت میں فرق کی وجہ سے، ہانگ کانگ (Hong Kong) کے معاشرے میں ضم ہونے کے عمل میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت نے ایک خیال رکھنے والے اور جامع معاشرے کی تعمیر اور ان کی بھرپور معاونت کا عزم کیا ہے تاکہ وہ معاشرے میں یکساں مواقع سے لطف اٹھا سکیں اور معاشرے میں ضم ہو سکیں۔
پبلک ایجوکیشن سیکشن نے متنوع نسل کے حامل نوجوانوں کی معاونت کے لیے YPDS پر مبنی STS کا اجراء کیا ہے۔ STS، کمیونٹی کی حفاظتی تعلیمی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کی مدد سے متنوع نسل کے نوجوانوں کو کمیونٹی میں ضم کرنے اور وابستگی کے احساس کو بڑھانے کے لیے، لگاتار سیکھنے اور ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جیسا کہ پہاڑوں میں ریسکیو کرنا اور طوفانی ایمرجنسی میں معاونت کرنا۔
STS کا مقصد انفرادی صلاحیت کو ابھارنا، ذاتی حدود کو وسعت دینا اور نسلی ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ تجربہ کار انسٹرکٹرز کی قیادت میں، محفوظ ماحول میں موزوں سطح کے چیلنجز کے ساتھ بنائی گئی مثبت سرگرمیاں، نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور موافقت میں بہتری لانے میں مدد دینے کے لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ انہیں کمیونٹی کی خدمت کرنے اور معاشرے کو واپس نوازنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یہ اسکیم متنوع نسل کے نوجوانوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ شرکت کنندگان کی تعداد کی بنیاد پر، اسکول/ادارے، شرکت کے لیے ذیل میں دی گئی تربیتی اشیاء کی فہرست میں سے دلچسپی کی سرگرمیوں کو منتخب کر سکتے ہیں:
اگر آپ کا اسکول/ادارہ دلچسپی رکھتا ہے، تو براہ کرم مزید انتظامات کے لیے ارادتی فارم کو CAS کے ہیڈ کوارٹرز میں جمع کروانے سے پہلے مکمل کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
اﮔﺮ آپ ﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻮاﻻت ﮨﻮں، ﺗﻮ ﺑﺮاه ﮐﺮم ﮨﻤﺎرے ﻋﻤﻠﮯ ﺳﮯ، 9482 3651 ﭘﺮ راﺑﻄہ ﮐﺮﯾﮟ ۔